سکوں کی نیلامی کرنے والے ڈیلر

 سکہ کلیشن ڈیلر
    

ایچ جے بی ہوم   

world coin auctionایچ جے بی کے بارے میں

عہد قدیم کے سکوں اور تمغہ جات کی خرید و فروخت یا نیلامی

عہد قدیم کی اشیاء فرنیچر وغیرہ کی خرید و فروخت یا نیلامی

عہد قدیم کے سکے اور تمغہ جات

عہد قدیم کی اشیاء

امریکی سکے اور تمغہ جات

عالمی سکے اور تمغہ جات

جیمینی  نیلامی

ہمارے ماہرین اور اسٹاف
 

ہرلان جے برک لمیٹڈ کے بارے میں

شیکاگو کے تجارتی شہر کے قلب میں واقع ہرلان جے برک لمیٹڈ کو سکوں اور تمغاجات کی نیلامی میں 1964 سے عالمی قیادت حاصل ہے۔ ہم امریکہ اورپوری دنیا میں سکوں، اوراق نقدیہ، آٹوگراف اور عہد قدیم کی اشیاء بشمول قرب مشرقی، مصری، یونانی، رومی، بیجنتائنی، اور ایشیائی آرٹ کی نیلامی کرتے ہیں۔

ہرلان جے برک لمیٹڈ اسٹاف کسی موزیم یا یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرح ہیں جس کے ماہرین تسلیم شدہ ہیں جن کو اپنی کتابوں، مقالات اور ادبی کاوشوں کے لئے درجنوں ادبی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ اسٹاف کے ساتھ‍ ساتھ‍ 16,500 کتابوں پرمشتمل ایک ضخیم لائبریری اور 100,000 کارڈ فائل ہیں جو چالیس سالوں سےعہد قدیم کے سکوں کی ہر بڑی نیلامی کا احاطہ کرتے ہیں۔ ہمارا اسٹاف آپ کے کلیکشن کی تمام ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، نہ صرف یہ کہ آپ کے کلیکشن کو مکمل شکل دینے میں بلکہ اس کا طریقہ بھی آپ کو بتائے گا۔ اشیاء کی صداقت کے لئے ہم آپ کو عمر بھر کی ضمانت و گارنٹی دیتے ہیں۔ چونکہ اس انڈسٹری میں مشوروں کے لئے ماہرین موجود ہیں، اس لئے آپ ہر خریداری کے وقت ہمیشہ اطمینان محسوس کریں گے۔ ہمیں آپ اپنی ذاتی نوادرات کے محافظ کی طرح ہی سمجھیں۔

ہماری ویب سائٹ روزانہ ہزاروں اضافوں کے ساتھ‍ ہر شعبے میں کافی وسیع ہے۔ ہم عمدہ ترین سکوں اور عہد قدیم کی اشیاء پیش کرتے ہیں ایک ایسے آکشن کیٹ لاگ کے ذریعہ جس میں بائر سے کوئی فیس نہیں لی جاتی جس کا نام ہے بائی اینڈ بڈ سیل جو سالانہ چھہ مرتبہ بذریعہ میل بھیجا جاتا ہے۔ کوئی بھی شخص درج فہرست قیمتوں پر راست طور پر اشیاء کو خرید سکتا ہے یا بلاکسی دقت کے کلوزنگ کے وقت کا انتظار کرسکتاہے تاکہ بہتر قیمت پر اپنی قسمت آزمائی کرے۔ یہ کیٹ لاگ پوری طرح ہماری ویب سائٹ پر اکٹیو ہے جو بڑے رنگین تصاویر سےپر، خودکار ای میل اور پرسنل کلائنٹ پیجز پر مشتمل ہے جو نہ صرف آپ کے کیٹ لاگ کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں بلکہ آپ کے اکاونٹ پر بھی پورا اترتے ہیں۔

ہرلان اور اس کے اسٹاف امریکہ اور یورپ میں اپنے نیلامی نمائندوں کی خدمات بھی پیش کرتے ہیں جو نہایت کم قیمتوں پر اشیاء کی نایابی اور قیمت پر ریسرچ پر مشتمل ہیں۔ چونکہ ہمارے کلائنٹ دنیا بھر میں موجود ہیں، ہم نے ہر جگہ شیپنگ آئٹمز کا تجربہ کیا ہے، اس لئے آپ ہمیں اپنے آڈر بھیجتے ہوئے اطمینان محسو س کریں گے چاہے آپ جہاں کہیں بھی رہتے ہوں۔

نیز ہم دنیا کے تمام ممالک سے ہر قیمت پر اور ہر سائز کے کلیکشن خریدتے بھی ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ‍ دوستانہ عمل کریں گے تاکہ ممکن حد تک آپ کو کم قیمت دینی پڑے۔ تفصیل کے لئے آج ہی ہمارے آفس سے رابطہ قائم کریں۔

ہرلان جے برک لمیٹڈ کوسکوں اور تمغاجات کے سائنس اور آرٹ میں دنیا کی قیادت کا سہرا حاصل ہے۔

عہد قدیم کے سکوں اور تمغاجات پر مزید معلومات کے لئے ہم آپ کو اپنے ویب سائٹ کی زیارت کی دعوت دیتے ہیں۔ ویب سائٹ پر آتے وقت توقع رکھیں کہ تمام معلومات انگریزی زبان میں ہوں گی۔ مزید برآں تمام خط و کتابت بھی انگریزی میں ہی ہونی چاہئے۔

ویب سائٹ میں داخل ہونے کے لئے یہاں کلک کریں!